اسلامیہ یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا 339

بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان

اسلامیہ یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بی اے کے امتحان میں کل 10851طلبہ وطالبات شریک ہوئے اور4022کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 37.06فی صد رہا

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر کے احمد رضا خان نے 667نمبر حاصل کرکے پہلی ، بہاول پور کی فائزہ اسماعیل نے 662نمبر حاصل کرکے دوسری جب کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائر حاصل پورکیاحمد شیروز گل اور منچن آبادکے اسد ارسلان آصف نے 661نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔

بی ایس سی کے امتحان میں 12747طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور7013امیدوار کامیاب قرار پائے ۔

بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 55.02فی صد رہا ۔گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن فورٹ عباس کی رمشا کوثر نے 723نمبر لے کر پہلی،نائس ڈگری کالج رحیم یار خان کی ناذیہ ابراہیم نے 712نمبر لے کر دوسری جب کہ سپرےئر کالج آف سائنس اینڈ ہیومینٹیزرحیم یار خان کی اقصیٰ بانو نے 710نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

بی کام کے امتحان میں 557 امیدوار شریک ہوئے اور 316طلبہ وطالبات کامیاب قرار پائے۔اس طرح بی کام میں کامیابی کا تناسب 57.04فی صد رہا۔

گورنمنٹ صادق کالج آف کامرس بہاول پورنے پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کیں ۔ جن میں محمد علی رضا نے 1244نمبر حاصل کرکے پہلی ، شہریار ملک نے 1233نمبر حاصل کر کے دوسری جب کہ تنزیل الرحمن نے 1193نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تحت بی اے/ بی ایس سی دوسرا سالانہ امتحان نظر ثانی شیڈول کے مطابقء بروز جمعہ 26اکتوبر 2018ء سے شروع ہوگا۔ اس امتحان میں شرکت کے لیے داخلہ فیس وداخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخیں بغیر لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ05ستمبر2018اور لیٹ فیس کے ساتھ14ستمبر 2018بروز جمعہ ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.iub.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں