عید گاہ بہاولپور میں نمازِ عید اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل 394

عید گاہ بہاولپور میں نمازِ عید اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل

عید گاہ بہاولپور میں نمازِ عید اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)عیدالالضحٰی کے موقع پر عید گاہ بہاولپور میں نماز عید اور سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس میں پولیس رضاکاروں کی کثیر تعداد فرائض سرانجام دے گی۔ سیکیورٹی بیک اپ کے لئے پولیس افسران اہلکاران کی کثیر تعدادپولیس لائن میں ریزرو رکھی جائے گی جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہیں گے۔ ضلع بھر کو عبادت گاہوں کے حوالے سے سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ متعلقہ SHOسیکٹر انچارج جبکہ انسپکٹر اور سب انسپکٹرعہدے کا افسر سب سیکٹر انچارج ہو گا۔ انتہائی حساس عبادت گاہوں کی نگرانی کے لیئے سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کیئے گئے ہیں۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیئے DSPٹریفک کی زیرنگرانی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پر پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔اس موقع پر ضلع پولیس ، ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس ، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔عید الالضحٰی کے دنوں میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کے ہیلپ لائن نمبرز (15) اور(062-9250363)پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او آفس بہاولپور میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جو کہ سیکیورٹی کی مکمل نگرانی کرے گا۔یہ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں