پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 25

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (اُمیدیں ٹائمز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔

لائٹ ڈیزل 77 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل قیمت بڑھنے کے بعد 86روپے 31پیسے فی لٹر ہوگا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد ایک سو گیارہ  روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پٹرول کی نئی قیمت اضافہ کے بعد 92 روپے 88 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 75 فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے فی لٹر، مٹی کا تیل چار روپے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی منظوری وفاقی حکومت نے دی ہے، قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات بارہ بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں