34

ڈنمارک میں برقع پر پابندی عائد کردی گئی


کوپن ہیگن(اُمیدیں ٹائمز)سکینڈینیوین ملک ڈنمارک نے برقع پر پابندی عائد کردی ۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پیش کیا جو منظور ہوگیا، پابندی کے حق میں 75 جب کہ مخالفت میں 30 ووٹ آئے تاہم 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔برقعے اور نقاب پر پابندی کے بعد اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین سر پر اسکارف اوڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے۔ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے۔اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظورہوچکا ہے اور اب ڈنمارک بھی اب ان یورپی ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین کے حجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں