نواز، مریم اور صفدر جیل سے رہا، پیرول میں 3دن توسیع کا فیصلہ 29

نواز، مریم اور صفدر جیل سے رہا، پیرول میں 3دن توسیع کا فیصلہ

نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا. نواز، مریم اور صفدر جیل سے رہا، پیرول میں 3دن توسیع کا فیصلہ

لاہور: (اُمیدیں ٹائمز) علٰی الصبح سوا ایک بجے کے قریب نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا، اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور جاتی امرا پہنچا دیا گیا، انہیں 12 گھنٹے کیلئے رہائی ملی تھی جس میں سفر کا دورانیہ رہائی کے وقت میں شامل نہیں تھا۔ تا ہم پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول کی مدت 3 دن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، حکومت کا کہنا ہے شریف خاندان کو قانون کے مطابق ہر ممکنہ سہولت دیں گے، کلثوم نواز کے جنازے میں تاخیر ہونے پر مدت مزید بڑھانے کا بھی امکان ہے۔
نواز، مریم اور صفدر جیل سے رہا، پیرول میں 3دن توسیع کا فیصلہ
اس سے قبل سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 5 دن کیلئے رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔

ینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے، انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی.

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے کل پاکستان لائی جائے گی، ان کی میت لاہور لائی جائے گی۔ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 10 بجے ہیتھرو ائیر پورٹ سے روانہ ہو گی اور جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور پہنچے گی، شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، تاہم حسن اور حسین نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔
نواز، مریم اور صفدر جیل سے رہا، پیرول میں 3دن توسیع کا فیصلہ
ادھرصوبائی حکومت نے جاتی امرا کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کا حکم دیدیا۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف کو گلہ خراب اور بخارکی شکایت ہے، ذاتی معالجین نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج تعزیت کیلئے آنے والوں سے نہیں ملیں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم تعزیت کیلئے آنے والوں سےاب کل مل سکیں گے۔
نواز، مریم اور صفدر جیل سے رہا، پیرول میں 3دن توسیع کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں