651

بہاولپور کے معروف آرٹسٹ کو سپرد خاک کر دیا گیا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور کے نامور آرٹسٹ اصغر بہاولپور 50 سال سے فن کی دنیا میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور کم از کم 18 شعبوں سے وابسطہ تھے۔ گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

اصغر بہاولپوری دنیا کا سب سے بڑا تالا بنانے کا اعزاز رکھتے تھے۔

اصغر بہاولپوری کا دعویٰ تھا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا تالا ہے۔ان کےبقول گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لاہور کے رہائشی جاوید کاتالا چھبیس انچ اونچا اور چھیانوے کلو وزنی تھا جبکہ ان کا تالا چونتیس انچ اونچا اور ایک سو چالیس کلو کا ہے۔

۔ اصغر بہاولپوری اس تالے کا اندراج گینز بک آف ورلڈریکارڈ میں کرانا چاہتےتھے۔

اصغربہاولپوری نے اپنے فنی سفر کاآغاز1970 میں چائلڈسٹار کی حیثیت سے کیا۔ پی ٹی وی سے الف لیلی، سوناچاندی، دریا، پکار، سناٹااورریگزارسمیت سینکڑوں ڈراموں میں یادگار کردارادا کئے۔

ریڈیو اسٹیشن کے قیام سے پہلے جشن روہی کے نام سے گلزارصادق بہاول پور میں ثقافتی شو سرکاری سرپرستی میں منعقد ہوتے تھے. بہاول پور کے عوام کو سٹیج ڈرامے دیکھنے کا شوق جن اداکاروں اور فنکاروں کی وجہ سے پیدا ہوا ان میں ایک اہم نام اصغر بہاول پوری کا تھا. انہوں ریڈیو پاکستان بہاول پور کے پروگراموں میں بھی شرکت کی اور خوب نام کمایا. اسی دوران میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھاے.

لیکن انہوں نے کئ برس پہلے پتلی تماشہ کرنے کا آغاز کیا تو پھر اپنی آخری سانس تک وہ اسی میں گم رہے.

بطورڈائرکٹرڈرامہ سیریل ماماجمال خان بنایا جسے بہت پسند کیا گیا


اصغربہاولپوری کی نمازجنازہ آج صبح 8بجے خضرہ پارک ماڈل ٹاون بی میں ادا کی گئی۔

اصغربہاولپوری نے پسماندگان میں ایک بیوہ۔اوردوبیٹے چھوڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں