634

فیس بُک پر کامیاب کاروباری صفحہ چلانے کی ٹپس


فیس بک کا استعمال آج کل بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ جہاں کچھ لوگ اسے ذاتی استعمال میں لاتے ہیں وہاں بہت سے لوگ اسے کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے فیس بک کا مناسب استعمال کریں تو آپکا کاروبار ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔
درج ذیل 10ہدایات پر عمل کر کے جن کی مدد سے آپ فیس بک پر ایک کامیاب کاروباری صفحہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
۔ پہلے کچھ سوالات کے جوابات خود سے پوچھیں:
فیس بک پر آپکی موجودگی کیوں ضروری ہے؟
ہر کاروبار کیلئے فیس بک پر ہونا ضروری نہیں ہے کیونکہ آپکا دھیان وہاں ہونا چاہئے جہاں آپکی ٹارگٹ مارکیٹ ہے ۔ عموماً فیس بک پر ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگ موجود ہوتے ہیں اس لئے آپ فیس بک پیج تشکیل کر کے آن لائن ٹارگٹ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
فیس بک پر موجودگی کے مقاصد کیا ہونے چاہئیں؟
فیس بک پر اپنے کاروباری صفحہ کو تشکیل دینے پر آپکے مقاصد، بہترین کسٹمر سروسز فراہم کرنا، بہترین شراکت تلاش کرنا، اپنے تجربات ظاہر کر کے ایک آن لائن کمیونٹی تشکیل دینا ہو سکتے ہیں۔
فیس بُک پر آپکی ٹارگٹ مارکیٹ کیا ہوگی؟
یہ ایک بہت سمجھدارانہ فیصلہ ہے جو آپ کسی بھی پراڈکٹ یا سروس کی تشہیر سے پہلے کرتے ہیں۔ اس بات کی یقین دہانی کرنا نہایت ہی ضروری ہے کہ جن لوگوں کو آپ سروس مہیا کر رہے ہیں کیا وہ فیس بک استعمال کرتے بھی ہیں یا نہیں؟ اگ ایک بار آپ ایسے افراد کا تعین کر لیں تو پھر آپ انہیں مسلسل اپنے سروسز اور پیکجز کے پیغامات پہنچا سکتے ہیں۔
۔ بہترین تاثر دیں:
فیس بک آپکو پروفائل تصویر اور کور تصویر کے ذریعے بہترین تاثر دینے کا موقعہ فراہم کرتا ہے جن میں منصفانہ فاصلے سے آپ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
۔ پُرکشش کور فوٹو:
اپنے فیس بُک صفحہ پر پُر کشش کور فوٹو لگائیں جو آپکے ادارے کو یا سروسز کو بہتر انداز میں پیش کرے اور لوگوں کا دھیان اپنی جانب راغب کرے۔
۔ روزانہ کی بنیاد پر پوسٹ:
روزانہ کی بنیاد پر پوسٹ کرنا آپکی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ کسٹمر آپکا صفغہ اسلئے پسند کرتے ہیں تاکہ آپکی سروسز کے بارے میں نت نئی معلومات کا حصول ممکن ہو ۔ اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر پوسٹ نہیں کریں گے تو اس سے آپکی پوسٹ ریچ بھی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
۔ کمنٹس کے جوابات دیں:
اکثر اوقات کسٹمر آپکی کسی پروڈکٹ یا سروس کی پوسٹ سے متاثر ہوکر اس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے کمنٹس میں سوالات کرتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ ہر کمنٹ کا جواب دیں۔ پیج کی سیٹنگ میں جا کر اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ وزٹر کو کمنٹ کرنے یا پیغامات بھیجنے کی اجازت ہے۔
۔ صفحہ پر مزید پروموشن:
آپ اپنے قارئین کی راہنمائی ک ساتھ ساتھ صفغہ پر مزید پروموشن بھی کر سکتے ہیں جن میں آپکی ویب سائٹ، نیوز لیٹر، ایونٹس، سوشل نیٹ ورک اور بزنس کارڈ وغیرہ شامل ہیں۔
۔ فیس بُک کی دیگر خصوصیات سے استفادہ حاصل کریں:
فیس بُک پر صفحہ کا مخصوص URL، پوسٹ ٹارگٹ، پوسٹ ہائی لائٹ، پوسٹ شیڈول، کسٹم ٹیب اور دیگر کئی خوصوصیات ہیں جن کے مناسب استعمال سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
۔ اپنے صفحہ کو فنانس کریں:
فیس بُک پر صفحہ بناتے ہی فوراً آپکو لائک ملنا شروع نہیں ہونگے اس طرح آپکی بہت سی بہترین پوسٹس بہت کم لوگوں تک رسائی حاصل کر پائے گی۔ زیادہ لوگوں تک رسائی کیلئے آپکو اپنے صفحہ کو بذریعہ سپانسر اشتہار فنانس کرنے کی ضرورت درپیش ہوگی۔
۔ بہترین معلومات کی حامل پوسٹ:
اپنے پروڈکٹ اور سروسز کو دنا کے سب سے بہترین آئٹم بنا کر پیش کریں اور کوشش کریں کہ اپنے عنوان سے ہٹ کر پوسٹس نہ کریں۔
۔ فیس بُک پر پروموشن کی اہمیت کو پہچانیں:
ایک محتاط اندازے کے مطابق آپکے صفحہ پرموجود لائک کے 16فیصد لوگ آپکی پوسٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ فیس بک آپکو ایک ایسا مقام فراہم کر رہا ہے جس سے آپ بہت ہی سستی پروموشن کر تے ہوئے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں