419

انٹر کلبز ٹی 20چیمئین شپ 2019کا ٹائٹل جناح اسپورٹس کرکٹ کلب نے جیت لیا

 انٹر کلبز ٹی 20چیمئین شپ 2019کا ٹائٹل جناح اسپورٹس کرکٹ کلب نے جیت لیا

پہلے انٹر کلبز ٹی 20چیمئین شپ 2019کا ٹائٹل جناح اسپورٹس کرکٹ کلب بہاول پور نے حاصل کر لیا
بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسوسی ایشن بہاول پور کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے انٹر کلبز ٹی 20چیمئین شپ 2019کا ٹائٹل جناح اسپورٹس کرکٹ کلب بہاول پور نے حاصل کر لیا ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جناح کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 244رنز بنائے جناح کلب کے بلے باز محمد عمیر نے شاندار 70رنز اور ساجد اقبال نے 64رنز کی ذمہ دارانہ انگز کھیلی خواجہ فرید کے باؤلر محمد مرسلین نے 3وکٹیں حاصل کیں جواباََ کھیلتے ہوئے خواجہ فرید کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 231رنز پر آؤٹ ہو گئی بلے باز کامران حسین نے شاندار 70رنز بنائے جبکہ فیصل الہی نے 55رنز جوڑے جناب کلب کے باؤلر محمد عمیر نے 6کھلاڑیو ں کو پولین کی راہ دکھائی اس طر ح جناب سپورٹس کلب نے 14رنز سے یہ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں