بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے گراں فروشی کے خاتمے اور صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے فیلڈ میں زیادہ متحرک انداز میں کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے یہ ہدایات ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق بہاول پور ضلع میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ ماہ کے دوران68180 دکانوں ، ریڑھیوں اور کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کئے گئے اوراس دوران خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر مجموعی طور پر 38 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔ 14 دکاندار کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں ، 22 دکانیں سربمہر اور 368 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فیلڈ میں کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس علی الصبح فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس میں جاکر پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
صاف پانی فراہمی کے حوالے سےدفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انورجپہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جائے اور انھیں فنگشنل رکھا جائے ۔ ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو شاندار میونسپل سروسز فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے جائےں اور سٹریٹ لاءٹس فنگشنل رکھی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر انداز میں کام کیا جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ضلع بھر میں 100 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ہیں جو کہ فعال ہیں ۔ اسی طرح صفائی کے انتظامات باقاعدگی سے انجام دئیے جارہے ہیں اور میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سکول ایجوکیشن کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد اکرم، پلاننگ ;200;فیسر سکول ایجوکیشن طارق محمود اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں سکولوں میں ترقیاتی سکیموں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔