بہاولپور کا پہلا ڈیجیٹل اخبار
ہفتہ، 18 اپریل 2026
مرکزی صفحہ COVID19 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمت میں توسیع
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمت میں توسیع

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمت میں توسیع

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 157 ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کر دی
بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں کام کرنے والے 157ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کو باعث دیہاڑی دار ملازمین کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ایسے ملازمین کو گزشتہ ماہ تنخواہ بھی ادا کر دی گئی تھی اور اب ملازمت میں توسیع دیدی ہے۔ ان مشکل حالات میں جامعہ کسی ملازم کو بھی بے روزگار نہیں ہونے دیگی۔ وائس چانسلر نے پارٹ ٹائم اساتذہ کو بھی بروقت ادائیگیوں کے لئے احکامات جاری کر دئیے۔

اُمیدیں ٹائمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *