سول ہسپتال بہاولپور کرونا ٹیسٹنگ لیب کی کارکردگی 283

سول ہسپتال بہاولپور کرونا ٹیسٹنگ لیب کی کارکردگی

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) سول ہسپتال بہاولپور کرونا ٹیسٹنگ لیب کی کارکردگی ماہ مئی میں کرونا وائرس کے 3028 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2769 کے نیگیٹو جبکہ 259 میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت رہا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر بہاولپور میں قائم ہونے والی کرونا ٹیسٹنگ جدید ترین لیب بی ایس ایل لیول ٹو اور تھری نے اپنا کام شروع کر دیا ہے جس کے مطابق وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، اور دنیا پور سے گزشتہ ماہ مئی میں کرونا وائرس کے 3028 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2769 کے نیگیٹو اور 259 میں کرونا وائرس مثبت رہا اس حوالہ سے یہ بات خوش آئند ہے کہ اب بہاولپور اور گردونواح کے افراد کو لاہور کراچی یا اسلام آباد ٹیسٹ کے لئے نہیں جانا پڑیگا جہاں اس ٹیسٹ کیلئے کئ کئی ہفتہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں