آپ کے فون کا کیمرہ انسٹا گرام مسلسل استعمال کر رہا ہے 561

آپ کے فون کا کیمرہ انسٹا گرام مسلسل استعمال کر رہا ہے

اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک۔ ہم روزانہ کئی سوشل میڈیا ایپس اپنے موبائل میں انسٹال کرتے ہیں اور ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان ایپس کو ہماری کون کون سی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔

اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور صارف کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے آئی فون نے اپنے آپریٹنگ سوفٹ ویئر کی اپ ڈیٹ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کونسی ایپ آپ کے موبائل کو استعمال کر رہی ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے آئی کے انسٹاگرام کی ایپ مسلسل فون کا کیمرہ استعمال کررہی ہے چاہے جس کا علم صارف کو ہی نہیں ہوتا۔

اس سے قبل بھی اس طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ فیس بک اور انسٹا گرام کو صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل ہے جسے وہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن ہمیشہ اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

ابھی بھی انسٹاگرام نے کیمرہ استعمال کرنے کو ایک بگ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آنیوالی اپ ڈیٹ میں اس بگ کو دور کر دیا جائے گا۔

تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ اینڈرائڈ فونز میں بھی انسٹاگرام کیمرہ استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں