297

بہاولپور پولیس کی کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) بہاول پور پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے جرائم پیشہ عناصر و اِشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ نواب صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد راشد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈر ،فلنگ پمپ اور کمپیوٹر کنڈا برآمد کر لیا۔جبکہ پولیس تھانہ اُوچشریف نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم محمد حماد کو اَسلحہ غیر قانونی سمیت گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا

۔جبکہ پولیس تھانہ عنائتی نے اِشتہار ی ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مقصود احمد ،وسیم احمد اور محمد اَمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے کہاکہ عوام کی زندگی سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اِسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں