224

احمد پور شرقیہ میں صفائی کے معاملات بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کے سپرد

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) احمد پور شرقیہ میں سیوریج اور صحت و صفائی کے معاملات بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سپرد کر دیئے گئے ہیں، بلدیہ کا عملہ صفائی 170 ملازمین بھی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سپرویژن میں کام کریں گے۔

صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے بی ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کی تقریب میں انہوں نے بتایا کہ اس معاہدہ کے بعد علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہواجائیگا اور شہر بھی نیٹ اینڈ کلین نظر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا وہ بی ایم ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ ہمارا شہر خوبصورت نظر آئے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں