498

ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان نے جہاں کورونا کو سمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے کامیابی سے شکست دی وہاں لاک ڈائون ختم کرتے ہوئے ہر شعبہ کیلئے سخت ایس او پیز بھی متعارف کروائے ہیں تاکہ کورونا کی وبادوبارہ سے زور نہ پکڑے۔

تمام کاروبار اور جم خانہ کے ساتھ ساتھ ملک بھی میں ریسٹورنٹ بھی کھول دیئے گئے ہیں جن کے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

گورنمنٹ کی جانب سے ریسٹورنٹ کیلئے جاری کئے جانیوالے ایس او پیز کے کچھ خاص پوائنٹس درج ذیل ہیں:

ریسٹورینٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فیٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا ـ
ریسٹورینٹ انتظامیہ اور ورکز گلوز اور ماسک کا استعمال لازمی کریں گے ـ
شہریوں کو بھی بغیر ماسک کے ریسٹورینٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے ـ
ہر کھانے کی ٹیبل پر ریسٹورینٹ انتظامیہ پر سینٹائزر رکھنا لازمی ہو گا ـ
ویٹرز کسمٹر کو بوفے ایریاز سے خود کھانا تقسیم کرسکیں گے
کسٹمرز کی ریسٹورینٹ آمد پر ٹمپریچر سکینرز سے سکیننگ لازمی ہو گی ـ
ریسٹورینٹ کے ڈائننگ ہال میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہو گی ـ
ڈائننگ ہال میں 100 کی بجائے 50 فیصد تک لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ـ
ریسٹورینٹ میں بوفے ایریاز میں جانے کی اجازت نہ دی جائے ـ
ساٹھ سال سے زائد عمر والے شہریوں کو ریسٹورینٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی, ریسٹورینٹ میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے ـ

ایس او پیز درج ذیل ہیں:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں