بہاولپور کا پہلا ڈیجیٹل اخبار
بدھ، 22 اپریل 2026
مرکزی صفحہ پاکستان بہاولنگر میں دھماکہ، متعدد زخمی
بہاولنگر میں دھماکہ، متعدد زخمی

بہاولنگر میں دھماکہ، متعدد زخمی

بہاولپور ( اُمیدیں ٹائمز) بہاولنگر میں محرم الحرام کے جلوس میں دھماکہ، تفصیل کے مطابق دس محرم الحرام کے جلوس کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ابتدائی اطلاعات میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب جلوس ایک مسجد کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر کے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Umeedain Times

ہفت روزہ اُمیدیں ٹائمز بہاولپور سے شائع ہونیوالا بہاولپور کا پہلا انٹرنیٹ پر دستیاب ڈیجیٹل اخبار ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو پڑ ھنے اور سمجھنے والوں میں مقبول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *