مطیع اللہ خان 182

فخر بہاولپور، مطیع اللہ خان انتقال کر گئے

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) مطیع اللہ خان 31 جنوری 1938کو پیدا ہوائے اور آج مورخہ 12 اگست 2022کو 84 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ مطیع اللہ خان کا تعلق بہاولپور سے تھا اور پاکستان کے ایک سابق فیلڈ ہاکی کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 1960 کے سمر اولمپکس میں گولڈ میڈل اور 1956 اور 1964 سمر اولمپکس میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے 1963 میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز بھی حاصل کیا۔ بہاولپور میں واقع انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم (مطیع اللہ ہاکی اسٹیڈیم) ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے 68 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلے اور اپنے ملک کے لیے 13 گول اسکور کیے۔

اولمپک ہاکی کے مشہور کھلاڑی سمیع اللہ خان اور کلیم اللہ خان دونوں ان کے بھتیجے ہیں۔

مطیع اللہ خان کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز عصر ساڑھے پانچ بجے ایس ای کالج بہاولپور کے ہاکی والے گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں