311

تیسری انٹربنکس بیڈمنٹن چیمئن شپ،بنک الفلاح نے جیت اپنے نام کرلی

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) تفصیل کے مطابق ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور کے جمنیزیم میں تیسری تین روزہ انٹربنکس بیڈمنٹن چیمئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں بارہ مختلف بنکوں کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں نیشنل ببنک، بنک آف پنجاب، بنک الحبیب، الائیڈ بنک، حبیب بنک اور بنک الفلاح سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ بنک الحبیب اور بنک الفلاح کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد بنک الفلاح کی ٹیم نے بنک الحبیب کی ٹیم کو 21 کے مقابلے 13 اور دوسری گیم میں 21 کے مقابلے 16 پوائنٹس سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بنکرز کلب بہاولپور کے صدر اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کے چیف منیجر محمد وحید اختر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر موجود سید ضمین رضا نائب صدر بنکرز کلب اور ریجنل ہیڈ نیشنل بنک آف پاکستان ، جنرل سیکرٹری بنکرز کلب اور ایریا منیجر یونائٹڈ بنک طاہر الیاس، عبید الرحمن ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان، انیس الرحمن انفارمیشن سیکرٹری بنکرز کلب اور زونل چیف زرعی ترقیاتی بنک، طاہر خان ایریا منیجر بنک آف پنجاب اور آصف مسلم ایریا منیجر البرکا بنک نے بھی مختلف بنکوں اور اداروں کے ہیڈز جن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید، زرعی ترقیاتی بنک، سٹیٹ بنک آف پاکستان، الائیڈ بنک، بنک الفلاح، بنک البرکا، این آر ایس پی، حبیب بنک، بنک آف پنجاب، نیشنل بنک، یونائیٹڈ بنک اور بنک الحبیب سے آئے ہوئے شرکاء کو بھی اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد وحید اختر اور سید ضمین رضا کا کہنا تھا کہ مختلف بنکوں کے درمیان رابطوں کو جوڑے رکھنے میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع بھی ملتا ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بنکوں میں زیادہ تر بیٹھنے کا کام ہوتا ہے جس سے جسمانی طور پر صحت مفلوج ہوجاتی ہے لیکن کھیلوں میں حصہ لینے سے بنکرز صحت مند اور توانا رہتے ہیں اور اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں