حوصلہ افزائی، مقاصد کے حصول کیلئے نفسیاتی ترکیب 253

حوصلہ افزائی، مقاصد کے حصول کیلئے نفسیاتی ترکیب

ہم اکثر موٹیویشنل اسپیکرز کو سنتے ہیں اور زندگی کے کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے موٹیویشن کی ضرورت کا تذکرہ کرتے ہیں۔ چاہے اپنے ذاتی مقصد کے حصول کیلئے سیلف موٹیویشن کی ضرورت ہو یا اپنی ٹیم کو صحیح ڈائریکشن میں کام کرنے کیلئے راغب کرنے کے لئے ٹیم موٹیویشن کی ضرورت ہو۔ اس سب کیلئے ہمارے ذہن میں مندرجہ ذیل سوالات جنم لیتے ہیں:
موٹیویشن کیا ہے؟
موٹیویشن کیسے کام کرتی ہے؟
موٹیویشن کا سائیکالوجی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟
موٹیویشن کیوں اہم ہے؟
سیلف موٹیویشن کیا ہے اور خود کو موٹیویٹ کیسے کریں؟
اپنی ٹیم کو موٹیویٹ کیسے کریں؟
موٹیویشن کے فوائد کیا ہیں؟
کیا موٹیویشن کے نقصانات بھی ہیں؟
موٹیویشن کے نقصانات پر کیسے قابو کریں؟
یہ سارے وہ سوالات ہیں جنہیں آپ اکثرانٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں۔ لیکن اب آپ کو کسی موٹیویشنل اسپکیر سے یہ سوالات پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس آرٹیکل میں، میں ان تمام سوالات کا جواب دینے لگا ہوں جس کے بعد آپ کوموٹیویشن کیلئے کسی موٹیویشنل اسپیکر کو سننے کی ضرورت درپیش نہیں رہے گی۔

موٹیویشن کیا ہے؟
موٹیویشن دراصل ایک نفسیاتی قوت ہے جو کسی بھی انفرادی شخص کو ایک خاص رویے اور عمل کیلئے راضی کرتی ہے۔ یہ نہ صرف ظاہری یا باطنی ہو سکتی ہے بلکہ دیگرخواہشات اور ضروریات جیسے عناصر سے بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ضروری نہیں کہ موٹیویشن مثبت ہی ہو۔ یہ مثبت اور منفی دونوں ہو سکتی ہے جس کے نتائج تعمیری بھی ہو سکتے ہیں اور تباہ کن بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ انسان کی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے جو کہ کسی بھی انسان کے کام، رشتے یا تعلیم میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
موٹیویشن کا سائیکالوجی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟
موٹیویشن نفسیات کے قریب جڑی ہوئی ہے کیونکہ اس کا تعلق نفسیاتی ضروریات، جذبات، خود افادیت، گول، شخصیت، رویے اور علمی عمل سے ہے۔
نفسیاتی ضروریات: موٹیویشن کسی بھی شخص کی نفسیاتی ضرورت کی وجہ سے کارفرما ہوتی ہے جیسے کہ مقصد کا حصول یا طاقت کا حصول ہے۔ ان نفسیاتی ضروریات کی بنیاد کوئی نفسیاتی تھیوری بھی ہوتی ہے۔
جذبات: موٹیویشن کا تعلق جذبات سے بھی ہوتا ہے۔ کیونکہ مثبت جذبے سے موٹیویشن کا درجہ بڑھ جاتا ہے جبکہ منفی جذبہ موٹیویشن کا درجہ کم کرنے کا باعث بنتاہے۔ مثال کے طور پر اپنے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے بارے میں اگر آپ پرجوش ہیں تو اس کی وقت پر تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے آپ کی موٹیویشن زیادہ ہوگی لیکن سٹریس اور ذہنی دبائو آپ کی موٹیویشن کو کم کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
خود افادیت: کسی کام کو مکمل کرنے کیلئے اپنی قابلیت پر خود کو یقین ہونا بھی موٹیویشن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایسے لوگ جن کو اپنی قابلیت پر یقین ہے وہ زیادہ پر عزم اور موٹیویٹیڈ نظر آتے ہیں بنسبت ان کے جنہیں اپنی صلاحیتوں پر یقین نہیں ہے۔
مقاصد: موٹیویشن کا تعلق آپ کے مقاصد سے بھی ہے۔ جیسے توجہ، یاداشت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کا تعلق دماغ کے انفارمیشن کے عمل سے ہے۔ ایک تھیوری کے مطابق کسی بھی شخص کی موٹیویشن اس کے بڑھ جاتی ہے اگر اس کے مقاصد اس نے خود منتخب کیئے گئے ہیں اور قابل حصول ہیں۔
شخصیت: شخصیت بھی موٹیویشن کا ایک پہلو ہے۔ جیسا کہ مختلف لوگ مختلف چیزوں سے موٹیویٹ ہوتے ہیں۔ ایک شخص جس میں حصول کی شدید چاہت ہو وہ کسی بھی طرح کے مشکل ٹاسک کو مکمل کر سکتا ہے جبکہ ایک شخص جس میں وابستگی کی شدید چاہت ہو وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور سماجی تعلقات سے موٹیویٹ کیا جا سکتاہے۔
رویے: موٹیویشن کا تعلق رویوں سے بھی ہے۔ کیونکہ جو لوگ زیادہ موٹیویٹیڈ ہیں وہ ایسے رویوں کا انتخاب کریں گے جو ان کے مقاصد اور ضروریات سے جڑے ہونگے۔ موٹیویشن کا تعلق نفسیات کے ساتھ ساتھ رویوں کے علم سے بھی ہے جس میں کسی کے انعام کی لالچ اور سزاکے خوف سے پیدا ہونے والے رویوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

علمی عمل: محرک اور نفسیات کو سمجھنے سے ہمیں ان وجوہات کی جڑ تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے جو کسی خاص رویے کا باعث بنتی ہیں۔

حوصلہ افزائی ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی عمل ہے جو نفسیاتی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔ ان نفسیاتی عوامل کو سمجھ کر، مینیجرز، ڈائریکٹرز، اور معالج دوسروں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

موٹیویشن کیسے کام کرتی ہے؟
موٹیویشن نفسیاتی عناصر کو ایکٹیو کرتی ہے جو خاص رویے کا باعث بنتے ہیں۔ اس پیچیدہ عمل کا انحصار مندرجہ ذیل عناصر پر ہے:

  • ضرورت
  • مقصد
  • جذبہ
  • مراعات
  • توقع


کس شخص کاو کس عنصر سے موٹیویٹ کیا جا سکتا ہے یہ سمجھنے کے بعد ایک بہترین منصوبہ مرتب کیا جا سکتاہے۔ جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا ہے کہ موٹیویشن ظاہری اور باطنی دونوں عناصر سے اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ہر شخص کیلئے موٹیویشن کے درج بالا عناصر وقت کے ساتھ ساتھ بدل بھی سکتے ہیں۔

خود کی حوصلہ افزائی سے مراد ایسی قوت ہے جو آپ کو ایسے عمل کرنے کی طرف راغب کرے جس سے آپ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ یہ ایک ایسی قابلیت ہے جس سے آپ کسی انعام کی لالچ یا توقع کے بغیر ہی اپنے ضروری عمل کو جاری رکھیں۔

خود کی حوصلہ افزائی کیسے کریں؟

خود کی حوصلہ افزائی کرنے کے بہت سے طریقے ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں:
اپنے واضح اور قابل حصول مقاصد طے کریں
اپنے مقاصد کے حصول کے اقدامات کو ٹکروں میں تقسیم کرکے حصول آسان بنائیں اور باری باری مرحلہ وار ترتیب سے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
مقصد کے حصول کیلئے خود سے مثبت گفتگو کریں جیسے کہ میں یہ کرسکتا ہوں، میں کر لوں گا
ایسے لوگوں کو تلاش کریں جو آپ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت ایسے لوگوں کے درمیان رہیں تاکہ مقصد کے حصول کیلئے آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو
اپنے مقاصد کی مرحلہ وار کامیابی پر خود کو انعام دیں۔
حوصلہ افزائی یقیناً ایک نفسیاتی ترکیب ہے لیکن خود کی حوصلہ افزائی کرنا ایک مہارت ہے جو کہ مسلسل عمل کرنے سے بہتر ہوتی رہتی ہے۔

اپنی ٹیم یا گروپ کو کیسے موٹیویٹ کریں؟
اپنی ٹیم یا گروپ کو بھی کئی طریقوں سے موٹیویٹ کیا جا سکتا ہے جس میں کئی نفسیاتی تراکیب بھی شامل ہیں۔
سب سے پہلے ٹیم کو مقصد واضح ہونا چاہئے جسے حاصل کیا جانا ہے جو کہ حقیقت پسند اور قابل حصول ہونا ضروری ہے۔
ٹیم کے ہر انفرادی فرد کو اسکی قابلیت کا احساس دلائیں اور اگر کسی کو ضروری تربیت درکار ہے تو انکی مدد کریں
اپنی ٹیم کے تمام ممبران کو اپنے کام سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار دیں تاکہ وہ اپنے کام کی ذمہ داری لے سکیں اور مقصد کے حصول میں خود کو اہم رکن سمجھیں
کام کے کلچر کو مثبت بنائیں اور مددگار بنائیں۔
براہ راست اور شفاف گفتگو ہمیشہ موثر ثابت ہوتی ہے اس سے نہ صرف ٹیم میں یقین پیدا ہوگا بلکہ وہ خود کو مزید کام سے جوڑیں گے۔
جیسا کہ میں پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں کہ مختلف لوگ مختلف طریقوں سے موٹیویٹ ہوتے ہیں کیونکہ ہر انسان کی شخصیت، احساسات، خواہشات اور ضروریات دوسرے انسان سے مختلف ہوتی ہیں۔ اس لیئے بطور لیڈر آپ نے خود اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ کس نفسیاتی ترکیب سے آپ کس ممبر کو موٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

موٹیویشن کے کیا فوائد ہیں؟
پیداوار کا بڑھنا: جب تمام ٹیم ممبرز موٹیویٹیڈ ہوں تو کام کی پیداوار بڑھتی ہے اور کام میں موثر ہوتے ہیں جس سے ادارے کی پرفارمنس بہتر ہونے لگتی ہے۔
کام کی کوالٹی کا بہتر ہونا: موٹیویٹیڈ سٹاف اپنے کام پر فخر کرتا ہے اور مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو میں رہتا ہے جس سے ادارے کی خدمات بہتر ہوتی ہیں اور کسٹمر کے مطمئن ہونے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ملازمین کا جڑنا: حوصلہ افزائی سے ہونے والے مطمئن ملازمین اپنے کام سے زیادہ جڑتے ہیں اور زیادہ دلجوئی سے کام کرتے ہیں۔ جس سے ملازمین کے چھوڑ کر جانے کی شرح کم ہو جاتی ہے۔
بہترین فیصلہ سازی: حوصلہ فزاء ملازمین کیونکہ بہتر توانائی رکھتے ہیں کام پر زیادہ فوکس رکھتے ہیں اس لئے وہ ادارے کے لِئے بہترفیصلہ سازی کرتے ہیں۔
ٹیم ورک: حوصلہ افزاء سٹاف میں ٹیم ورک بھی بہترین دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ ایک دوسرے سے مل جل کر کام کرنے اور تعاون کرنے میں پیش قدم رہتے ہیں۔
منافع کا بڑھنا: حوصلہ افزاء ٹیم کے دلجوئی سے کام کرنے کے سبب جب پیداوار بڑھتی ہے، خدمات بہتر ہوتی ہیں، کام میں جدت آتی ہے تو ادارے کا منافع بھی بڑھتا ہے۔
ملازمین کے اطمینان میں اضافہ: حوصلہ افزاء ملازمین میں اطمینان بڑھتا ہے جس سے وہ ادارے کے ساتھ ایماندار رہتے ہیں۔

کیا حوصلہ افزائی کے منفی اثرات ہیں؟
حوصلہ افزائی کے بے شمار فوائد ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
جب کوئی بہت زیادہ سخت محنت کرنے کیلئے موٹیویٹڈ ہو اور زیادہ دیر تک کام کرتا رہے تو وہ تھکاوٹ سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔
بہت زیادہ سٹریس لینے سے جسمانی اور دماغی صحت خراب ہو سکتی ہے۔
اگر غیر حقیقت پسندانہ مقاصد طے کر لیئے جائیں تو اس کی کامیابی سے توقعات پیدا ہوتی ہیں۔ لیکن مقصد پورا نہ ہونے پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جب ہائی سٹینڈرڈ طے کر لیا جائے اور اس کے حصول کیلئے سخت دبائو میں کام کرنا ہو تو اکثر لوگ کام سے جڑے نہیں رہ سکتے اور ڈی موٹیویٹ ہو جاتے ہیں۔
کام کے حوالے سے بہت زیادہ موٹیویٹڈ لوگ اکثرزندگی کے دیگر معاملات فیملی وغیرہ کو وقت نہیں دے پاتے۔
موٹیویشن کے نقصانات پر کیسے قابو کریں؟
اپنی ٹیم کو انکریج کریں کہ وہ چھٹی لیں، وقفہ لیں، اپنی ذاتی زندگی اور کام کی زندگی میں بیلنس کریں۔ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ فیملی کو بھی وقت دیں۔
آپ کے طے کیئے گئے مقاصد بے شک مشکل ہوں لیکن قابل حصول ہوں تاکہ آپ کی ٹیم کو مایوسی نہ ہو۔
اپنی ٹیم کو ضروری ذرائع اور مناسب سپورٹ فراہم کر کے انکی مدد کریں تاکہ کام کے دوران وہ سٹریس کا شکار نہ ہوں۔
ٹیم کے ساتھ موثر گفتگو کریں، انکے مسائل سنیں اور انکی بروقت مدد اور رہنمائی کریں۔

Click Here to Read in English

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں