بہاولپور کا پہلا ڈیجیٹل اخبار
منگل، 14 اپریل 2026
مرکزی صفحہ بہاولپور نیشنل پارک لال سوہانرا میں مادہ گینڈا کے بعد نر گینڈا بھی چل بسا
نیشنل پارک لال سوہانرا میں مادہ گینڈا کے بعد نر گینڈا بھی چل بسا

نیشنل پارک لال سوہانرا میں مادہ گینڈا کے بعد نر گینڈا بھی چل بسا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) نیشنل پارک لال سوہانرا میں موجود گینڈے کی جوڑی کی وفات کے بعد پارک کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔ شاہ نیپال نے 1982میں جنرل ضیا الحق کے دور میں پاکستان کو گینڈوں کی جوڑی تحفہ میں دی تھی۔ گزشتہ مہینے مادہ گینڈا کی طبعی وفات کے بعد سے 42سالہ نر گینڈا بیمار رہنے لگا تھا۔ ڈاکٹروں نے ہر طرح کا علاج کیا مگرانکے مطابق نر گینڈا کو کوئی بیماری نہیں ہے جبکہ نر گینڈا کو مرحوم مادہ گینڈا کی جُدائی کا روگ ہے جو گزشتہ روز اسکی موت کا سبب بنا۔ گینڈے کا جوڑا عرصہ دراز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز تھا۔ پاکستان بھر سے لوگ اس جوڑے کو دیکھنے کیلئے بچوں گینڈے دکھانے کیلئے نیشنل پارک لال سوہانرا کا رُخ کرتے تھے۔

Back to Conversion Tool

اُمیدیں ٹائمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *