بہاولپور کے 55سالہ کنورے ٹیچر کی شادی کیلئے انوکھی شرط 421

بہاولپور کے 55سالہ کنورے ٹیچر کی شادی کیلئے انوکھی شرط

25سال قبل عہد کیا تھا کہ میں 5000ہزار طلباء کو تعلیم دینے کا ٹارگٹ پورا ہونے پر شادی کروں گا
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)55سالہ کنورے سکول ٹیچرنے25سالہ سروس میں 5000ہزار طلباء کو تعلیم دینے کا ٹارگٹ پورا ہونے پر شادی کا اعلان کردیا طلباء کا جشن فارغ التحصیل طلباء میں 30فیصد محکمہ تعلیم 15 فیصد محکمہ پولیس 05 فیصد مکمہ ریلوے20 فیصد پرائیوٹ جاب اور 30فیصد مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں تفصیل کے مطابق محلہ حسن پورہ ریلوے کالونی سمہ سٹہ کے سکول ٹیچر محمد توقیر شاہ نے 25سال قبل سکول ٹیچر کی ملازمت جوائن کرتے وقت عہد کیاتھا کہ جب تک وہ پانچ ہزار طلباء کو تعلیم نہیں دے لیتا اس وقت تک شادی نہیں کرے گا رواں ماہ سکول ٹیچر ماسٹر توقیر شاہ نے 55سال کی عمر پوری ہونے پر 5000 ہزار طلباء کو تعلیم دینے کاٹارگٹ پورا کرلیا اور گزشتہ روز اپنے درجنوں شاگردوں کی موجودگی میں 30جون کو شادی کرنے کا اعلان کردیا سکول ٹیچر ماسٹر توقیر شاہ کے شادی کے اعلان پر طلباء خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ ماسٹر توقیر شاہ نے اپنے مقصد کے حصول اور فروغ تعلیم کے لیے اپنی شادی قربان کردی ماسٹر توقیر شاہ سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں سے30فیصد محکمہ تعلیم میں ٹیچر 15 فیصد محکمہ پولیس میں ملازمین 05 فیصد محکمہ ریلوے میں ملازم 20 فیصد پرائیوٹ جاب کرتے ہیں اور 30فیصد مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں اہلیان علاقہ محمد سعید گپا،چوہدری محمد اسلم،مولوی نسیم خان،رانا محمد اختر، محمد جاوید، محمد اقبال پسینہ، محمد عابد ٹی ایکس آر،حکیم عبدالرحمان اور دیگر نے ماسٹر توقیر شاہ،محمدنعیم، سلمان اشرف نے شادی کے اعلان پر مبارک باد پیش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں