امتحان نہم سالانہ نتائج، کامیابی کا تناسب 52.49 فی صد رہا 255

امتحان انٹر سالانہ 2019 مورخہ 6 مئی سے شروع ہو گا:کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ بہاولپور

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ طاھرحسین جعفری نے میڈیا کو بتایا کہ بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں انٹر کاسالانہ امتحان مورخہ 06 مئی سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع (بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان) میں کل58678 امیدواران شریک ہونگے اس مقصد کے لیے 166 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اورامتحان کے شفاف اور پر امن انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امتحان میں شرکت کرنے والے ریگولر امیدوارن اپنے ادارے کی معرفت دئیے گئے آن لائن پورٹل سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے دیے گئے پتہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔لہذا جن امیدواران کو ابھی تک رولنمبر سلپس نہ ملی ہیں تو وہ فوری طوربورڈ کی ویب سائٹ(www.bisebwp.edu.pk) سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا بورڈ کی امتحانی برانچ انٹر فون نمبر 9255091 062-پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں