بہاول پور‘ پسند کی شادی کرنے پر رشتے دار جان کے دشمن بن گئے 256

بہاول پور‘ پسند کی شادی کرنے پر رشتے دار جان کے دشمن بن گئے

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور پسند کی شادی کرنے پر رشتے دار جان کے دشمن بن گئے،جینا محال اور دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، ثوبیہ بی بی کی اپنے خاوند محمد وقاص کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو‘ حکام بالا سے انصاف اور تحفظ کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق موضع کڑپال مسافر خانہ کی رہائشی ثوبیہ نے اپنے خاوند محمد وقاص کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس نے اپنی مرضی اور پسند سے محمد وقاص سے قانونی طریقے سے شادی کی ہے جسکی رنجش پر اسکے رشتے دار اور مسافر خانہ پولیس اسکو، اسکے خاوند اور سسرالیوں کو طرح طرح سے پریشان کررہے ہیں اور انکاجینا حرام کر رکھا ہے‘ وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں‘ انہیں جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور انکی زندگی کو شدید خطرات ہیں۔ محمد وقاص کے ماموں منیر احمد نے کہا کہ مجھ پر بھی پولیس تھانہ مسافر خانہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیاہے جسے خارج کیا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سے انصاف اور تحفظ کی اپیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں