بہاولپور میں یکجہتی کشمیر دفاع پاکستان دنگل 623

بہاولپور میں یکجہتی کشمیر دفاع پاکستان دنگل

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والے یکجہتی کشمیر دفاع پاکستان دنگل کے موقع پر فن پہلوانی کے پُرجوش مقابلوں نے ہمارے دلوں کی ترجمانی اور لہو کو گرما دیاہے پاکستان کے ہر شعبہ کی طرح پہلوان اور شائقین بھی ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالا ت کا اظہار محکمہ سپورٹس بہاول پور کی معاونت سے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور،فوجی فرٹیلائزر کمپنی بہاول پور ریجن اور ایلپائنا سکول و کالج نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے یکجہتی کشمیر دفاع پاکستان دنگل کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر لیاقت علی گیلانی نے کیا اس موقع پر آفیسر انچارچ ڈرنگ اسٹیڈیم وجاہت کمال اور اسسٹنٹ طاہر نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔مقابلہ جات میں فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، لودھراں اور بہاول پور ڈویژن سمیت دیگر علاقوں کے تقریباََ 50پہلوانوں نے شرکت کی اور وطن عزیز کے شہیدوں اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مقابلہ جات کا دلچسپ معرکہ سلیمان نذر پہلوان اور اعظم پہلوان جوئیہ کے مابین ہواجو بہتر کھیل اور بروقت داؤ لگانے کی وجہ سے سلیمان نذر نے جیت لیا دوسرے بڑے مقابلے میں صابر ماتم نے شانی پہلوان کو شکست دے دی دیگر نمایاں مقابلوں میں غلامی نے اعجاز،مجاہدنے زیرک، احسن نے گونگا،اسد نے پپا،نذیر لبانہ نے ظفر، علی شیر نے زرار،شانی نذر نے شاہد بلوچ،طیب نے ایوب، آصف نے صفدر،کاشف نے کاشی مقصودکو شکست دے دی جبکہ بلال، حسنین حمزہ، عمران، ایوب اور دیگر متعدد جوڑ برابرقرار پائے۔منصف کُشتی عظیم مقناطیس، جمعہ پہلوان جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی میں یعقوب احمد،پپو پہلوان، عقیلا پہلوان اور سہیل احمد خان شامل تھے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی استاد نذر پہلوان اور صدر تقریب انٹرنیشنل پہلوان تحسین احمد تھے انہوں نے شاندار انداز میں شہیدوں اور غازیوں سے اظہار عقیدت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر محکمہ سپورٹس،بزرگ ماہر تعلیم سید محمد نسیم جعفری چیف ایگزیکٹو ایلپائنا سکول و کالج نیٹ ورک، فوجی فرٹیلائزر کمپنی بہاول پور ریجن اور تمام منتظمین کی خدمات کو سراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔اس موقع پر پہلوانوں میں کیش پرائز اوربہادری ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔آخر میں پاک وطن کے مذید استحکام،سربلندی اور پاک فوج کے شہیدوں کے درجات وغازیوں کی ہمت و استقلال میں اضافہ کیلئے دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں