370

میونسپل کارپوریشن کی بڑی کارروائی،ناجائزقبضہ وغیرقانونی تعمیرات پر متعدد دکانیں سیل


میلاد چوک اور ختم نبوت چوک المعروف چوک فوارہ کے قریب المعائدہ اور تکبیر شاپنگ مال سمیت کئی کاروباری مراکز بند ہوگئے

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ضلعی انتظامیہ بہاولپور اور میونسپل کارپوریشن نے ختم نبوت چوک المعروف چوک فوارہ کے قریب سرکلر روڈ پر ناجائز تجاوزات ، ناجائز قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ المعائدہ، تکبیر بیکری اینڈ شاپنگ مال، حاجی دبئی جیولرز، ایوبیہ فیبرکس، الماس جیولرز، احسان جیولرز، احسان جیولرز، سیال جیولرز، انصاری کلاتھ، الجنت گارمنٹس، السعید گارمنٹس اور الکریم جیولرز سمیت 30 سے زائد دکانیں سیل کر دی ہیں۔


بہاولپورانتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ کاوشوں سے میلاد چوک پربھی غیرقانونی تعمیرات اورقبضہ کی گئی سرکاری اراضی پر تعمیر دکانات کو سیل کردیاگیاہے۔قبضہ کی گئی ان دکانوں کے خلاف ماضی میں بھی متعدد بار کارروائی کی کوشش کی جاتی رہی لیکن دکان مالکان مختلف حیلوں بہانوں ،سیاسی اثرورسوخ اور عدالت کے ذریعے سٹے آرڈر لے کر میبنہ طورپرقبضہ کو طول دیتے رہے۔لیکن آج میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے گورنمنٹ کی ہدایات اور پولیس کی نفری کی مدد کے ساتھ بھرپورکارروائی کرکے ان دکانات کو سیل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ قبضہ کی جانے والی اس زمین کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔اورقابضین روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے منافع کے علاوہ کرایہ کی مد میں بھی ایک بڑی رقم وصول کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں