بہاولپور میں بھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف ریسکیو آپریشن 227

بہاولپور میں بھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف ریسکیو آپریشن

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارا احمداور ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیض نعیم وڑائچ کی ہدایت پربھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف تحصیل احمد پور شر قیہ اور بہاولپور میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروبہاول پور نے آپریشن کے دوران 24 معصوم بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر انہیں ویلفیئر شیلٹر چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیاہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروبہاول پور نوشابہ ملک نے اس حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک گدا گری کی لعنت سے بچوں کو نجات نہیں مل جاتی یہ ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ عوام بھی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سے تعاون کریں تاکہ ملک سے گدا گری کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال، ڈپٹی کمشنربہاول پور شوذب سعیداور ڈی پی او بہاول پور امیر تیمور خان کی طرف سے مکمل معاونت اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں