حکومت نے جہیز قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا 336

حکومت نے جہیز قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا

جہیز ایکٹ کے تحت نکاح نامہ کیساتھ جہیز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائینگی
بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) وفاقی حکومت نے جہیز قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے فیملی لا میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قوانین میں ترامیم لانے کی ہدایت کردی ہے۔ جہیز ایکٹ میں تبدیلی کیلئے پنجاب حکومت کو تجاویز بھجوا دی گئی ہیں۔ جہیز ایکٹ کے تحت نکاح نامہ کیساتھ جہیز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائینگی، نکاح نامہ کیساتھ جہیز کی تفصیلات پر مشتمل تصدیق شدہ فارم لگایا جائیگا۔اختلاف یا لڑائی جھگڑے کی صورت میں فارم پر درج اشیا کا کلیم داخل کروایا جا سکے گا۔علیحدگی کی صورت میں لڑکی کو جہیز واپس کرنا پڑیگا۔ متعلقہ ادارے فارم کے مطابق لڑکی کو حق واپس دلوانے کے مجاز ہونگے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے وفاقی حکومت کی تجاویز پر محکمہ قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔ قوانین میں ترامیم سے جہیز کے معاملے پر لڑائی جھگڑے کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں