آزاد کشمیر میں زلزلہ ، 2 افراد جان بحق اور 72 زخمی 254

آزاد کشمیر میں زلزلہ ، 2 افراد جان بحق اور 72 زخمی

اُمیدیں ٹائمز (مانیٹرنگ ڈیسک)میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ کےجھٹکوں سے ایک عمارت کے گرنے سے 2 افراد جان بحق اور 72 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جتالاں نہر کے ساتھ والی سڑک مکمل پھٹ کر بیٹھ گئی ہے ـ پاک آرمی کی ٹیمیں متاثرہ علاقہ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں .اس وقت مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں ـ
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 4 بج کر 2 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ،بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر،اپر دیر، لوئر،چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں