پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6.75روپے اضافہ 353

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6.75روپے اضافہ

ویب ڈیسک (اُمیدیں ٹائمز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 6.75 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے یہ اضافہ 15 دن بعد کیا ہے جس کا آج نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تاہم حکومت کا یہ فیصلہ ہائی کورٹ میں چلینج کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جبکہ حکومت عالمی منڈی میں ریٹ کم ہونے کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے کی خاطر عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں