296

کورونا وائرس پاکستان کیسے پہنچا؟ مکمل تفصیل

اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکتر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے 2 کیسیز پاکستان میں کنفرم ہوئے ہیں البتہ صورتِحال کو فوری طور پر سنبھال لیا گیا ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پہلے شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کا نام یحیٰ جعفری ہے جبکہ دوسرے شخص کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے تا ہم دونوں خطرے سے باہر ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں اور صورتِحال مکمل قابو میں ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق وائرس کا شکار ہونے والے متاثرہ شخص کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے اور حفاظتی اقدام کے طور پر ان کے اہلخانہ کی بھی ایک مخصوص وارڈ میں نگرانی جاری ہے۔

اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کا شہری یحیٰ جعفری اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ایران صحت یاب حالت میں پہنچا تھا تا ہم جب واپسی پر چند روز قبل یہ نوجوان بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچا تو وائرس کی تشخیص ہوئی۔

کورونا وائرس پاکستان کیسے پہنچا؟ مکمل تفصیل

انتظامیہ کہ مطابق وہ اس فلائٹ میں متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کی تفصیلات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ کوئی اور اس وائرس کا شکار نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں