بہاولپور میں دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی 252

بہاولپور میں دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں حقوق پٹہ ملکیت کے لئے آنے والے سینکڑوں افراد دفتر کے باہر موجود
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) کرونا وائرس حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں حقوق پٹہ ملکیت کے لئے آنے والے سینکڑوں افراد دفتر کے باہر موجود ہونے کی وجہ سے سی ڈی اے کے ملازمین میں خوف فضا پانی جاتی ہے۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے کررونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ144 کا نفاذ کیا ہوا ہے جس میں چار یا چار سے زائد افراد اکٹھے کھڑے نہیں ہوسکتے اور نہ ہی کوئی اجتماع ہو سکتا ہے۔مگر چولستان ترقیاتی ادارہ آفس میں کھلم کھلا 144 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے سینکڑوں کی تعداد میں چولستانی روزانہ کی بنیاد پر چولستان کے آفس میں آتے ہیں اور حقوق پتہ ملکیت کی درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔ایم ڈی،سی ڈی اے نے حقوق پٹہ ملکیت کی درخواستوں کی وصولی کے لئے31 مارچ آخری تاریخ مقرر کی ہوئی ہے جس کی وجہ سارا دن چولستانیوں کا ہجوم آفس میں رہتاجس کی وجہ ملازمین شدید خوف کا شکار ہے۔ملازمین نے ایم ڈی۔سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر درخواستوں کی وصولی کواس وقت بند کیا جائے جب تک ملک میں ہنگامی صورتحال ختم نہیں ہو جاتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں