ریلوے 87

ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدرکا دورہ بہاولپور

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز)ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے مختصر دورہ بہاولپور میں دیگر عہدیداران کے ہمراہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آرتھو وارڈ میں داخل پریم یونین کے ورکرز عابد حسین کی عیادت کی جو دوران ڈیوٹی ایک حادثہ میں اپنے ایک بازو سے محروم ہو گئے تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری مسائل کا حل نہیں ہے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں جب چین 1949 ء میں آزاد ہوا تھا تو یہی پی آئی اے وہ ائیر لائن تھی جس نے اپنا طیارہ چین کو تحفے میں دیا اور آج وہ ادارہ تباہی کے دھانے کھڑا ہے حکومت اس ادارے کی تباہی کے ذمہ دارکا تعین کرئے اور ان کو عبرت کا نشان بنانے کی بجائے ادارہ کی نجکاری پر درپے ہیں ۔ شیخ محمد انور نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کرئے گے حکومت آئے ہمارے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ کرئے ہمارے پاس ایک مکمل جامع پالیسی ہے جس ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جاسکتا ہے ریلوے کو (open Excess )پالیسی پر لیکر آئے اس سے ادارہ خوشحال ہوگا اور مقامی افراد کو بھی روزگار ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں