بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ دفعہ 144 ض ف کے نفاذ کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متعلق گاہے بگاہے جاری کردہ و ترمیمی مراسلہ جات پر عمل درآمدکروایاجائے تاکہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144 ض ف کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بناناہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ Social Distance کی پالیسی پر عمل کریں،رش والی جگہوں سے گریز کریں،انتہائی ضرورت کے تابع گھروں سے نکلیں، ورنہ گھروں میں ہی رہیں۔مزید برآں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ دفعہ144 ض ف کے نفاذ کے سلسلہ میں مکمل عمل درآمدکروایاجارہا ہے، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف اب تک 102مقدمات درج رجسٹر کرکے ان میں ملوث 218 افراد کو گرفتارکیاگیا۔ 257

کرونا وباء پھیلنے کا خدشہ، ڈی پی او بہاولپور نے ہدایات جاری کر دیں

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمدصہیب اشرف نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ دفعہ 144 ض ف کے نفاذ کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متعلق گاہے بگاہے جاری کردہ و ترمیمی مراسلہ جات پر عمل درآمدکروایاجائے تاکہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144 ض ف کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بناناہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ Social Distance کی پالیسی پر عمل کریں،رش والی جگہوں سے گریز کریں،انتہائی ضرورت کے تابع گھروں سے نکلیں، ورنہ گھروں میں ہی رہیں۔مزید برآں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ دفعہ144 ض ف کے نفاذ کے سلسلہ میں مکمل عمل درآمدکروایاجارہا ہے، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف اب تک 102مقدمات درج رجسٹر کرکے ان میں ملوث 218 افراد کو گرفتارکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں