عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خبر دار کردیا 247

کورونا وائرس کے 1114 نئے کیس رپورٹ

اُمیدیں ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹو کے دوران 1114 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 32 افراد کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔

اب تک پاکستان بھر میں 1952730 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں جن میں سے 277401 کنفرم مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 246131 افراد مکمل صحت یاب ہوگئے جبکہ 5924 افراد وفات پا گئے۔ اس وقت 1179 افراد تشوشیناک حالت میں ہیں۔

پاکستان کے مثبت کیسیز میں سندھ میں 120052، پنجاب میں 92655، بلوچستان میں 11708، خیبرپختونخواہ میں 33845، آزاد کشمیر میں 2065، گلگت بلتستان میں 2090 جبکہ دارلحکومت اسلام آباد میں 14987 کیسز سامنے آئے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں21628 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 1114 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں