غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران بارانِ رحمت 758

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران بارانِ رحمت

مکہ مکرمہ (اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک) غلافہ کعبہ کی روح پرور تقریب کے دوران قدرت مہربان ہوگئی اور مکہ مکرمہ سمیت منیٰ اور عرفات میں باران رحمت سے نہ صرف موسم خوشگوار ہو گیا بلکہ حجاج کرام کے چہرے بھی کھل اُٹھے۔

مکہ مرکرمہ میں کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب براہ راست نشر کی گئی جس کی حرمین شریف کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن نے نگرانی کی۔

غلاف کعبہ کی خصوصیات:

غلاف کی تیاری میں 100 کلو گرام سے زائد خالص سونا، 675 کلو گرام چاندی اور خالص ریشم استعمال کیا گیا

غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

غلاف کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔

غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں۔ جن پر آیات ربانی کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کی تاریخ:

خانہ کعبہ کو ہر سال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے۔


اتارے جانے والے غلاف کعبہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور ۔دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دیا جاتا ہے

۔ 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں