آخری رسومات ادا، حجاج کو قرنطینہ میں رہنے کا حکم 513

آخری رسومات ادا، حجاج کو قرنطینہ میں رہنے کا حکم

اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک۔ منیٰ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں جس کے بعد حجاج کرام خانہ کعبہ میں الوداعی طواف کر رہے ہیں۔

حج کی تمام رسومات کورونا کی تشخیص کے بغیر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کر دی گئی ہیں۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی بھی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہی ہوئی تاہم مزید احتیاط کے طور پر سب کو 14 دن کیلئے قرنطیینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعدد حجاج الوداعی طواف کے بعد اپنی رہائشگاہوں پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جو حاجی ہوٹلز میں مقیم ہیں وہ اپنا 14 دن کا قرنطینہ ہوٹل میں ہی مکمل کریں گے۔

یاد رہے کہ اس بار کورونا کی وبا کے پیش نظر انتہائی محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا ہے اور حجاج کا انتخاب خود کار طریقہ سے کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق گزشتہ سال 25 لاکھ سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی جبکہ اس سال صرف 10 ہزار لوگوں نے ہی یہ فریضہ سرانجام دیا ہے جس میں 70 فیصد غیرملکی مقیم اور تارکین وطن جبکہ 30 فیصد سعودی شہری شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں