اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا ہے اور امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اگلے سال جنوری میں کورونا وائرس کی ویکسین کی 30 کروڑ خوراک تیار کرے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ویکسین تیار کر کے کورونا کو شکست دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیوجی فلم ڈائیوسنتھ بائیو ٹیکنالوجیز کو نواواکس کے لیے ویکسین تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے۔
امریکی صدر نے ویکیسن کو امریکی عظمت کا استعارہ قرار دے دیا ہے۔