ملک بھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا جارہا ہے 204

ملک بھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت میں مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختیار حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے غیر قانونی طور پر بھارت میں ضم کر دیا تھا اور غیر ملسم کو کشمیر میں زمین خریدنے کا موقعہ دیتے ہوئے مسلم آبادی کے تناسب کو کم کرنے کی کوشش کی اور کشمیریوں پر ظلم کرتے ہوئے کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی سازش کی تھی۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ آج ایک سال بعد بھی کسی بھی قسم کے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر کی وادی میں کرفیونافذ ہے۔

کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں بسنے والے مسلمان آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے پیش نظر آج دنیا بھر میں یومِ استحصال منا کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آزاد کشمیر میں مختلف ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی قیادت مختلف سیاسی رہنما کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں صدر مملکت نے ریلی میں حصہ لیا جبکہ مظفر آباد آزاد کشمیر کے صرر اور وزیرسمیت وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرائ نے بھی ریلی میں حصہ لیا۔

وزیراعظم پاکستان نے مظفرآباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں