ریسکیو1122 کا بہاولپور میں عید پلان تشکیل 103

ریسکیو1122 کا بہاولپور میں عید پلان تشکیل

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور نے عید الفطر کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ درپیش حادثات وسانحہ سے نبرد آزماہونے کیلئے ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122باقر حسین کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر بہاولپور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈ من اور اپریشنل آفیسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرباقر حسین نے بتایاشہریوں کوفوری اورمعیاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کےلے ضلع بھرکے تمام اہم مقامات تمام مکتب فکر کے اجتماعات مساجداورعیدگاہوں پر33 ایمبولینس،3ریسکیووہیکل ، 7فائروہیکل اور 42 موٹر بائیک کے ساتھ کی پوائنٹس اور 9ریسکیوموبائل پوسٹ بھی بنائیں گئی ہیں جن میں 511 ریسکیو اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ تاکہ کسی بھی ایمرجنسی ےاناگہانی صورت میں شہریوں کوبروقت ایمرجنسی سروس کی سہولت مہیا ہو سکے ۔ جس میں جامع مسجد اہلدیث ون یونٹ چوک،فرید گیٹ ،کمرشل ایریامارکیٹ ،مسجد الشمس رفیع قمر روڈ،ٹیکنیکل ہائی سکول ،عباسیہ ہائی سکول ،ایس ای کالج ،جامع مسجد مہریہ مسجد لاری اڈا بندرہ پلی ملتان روڈ ، سرانی مسجداوربہاولپور شہرکی مین مرکزی عید گاہ اور تحصیل احمد پور شرقیہ اور تحصیل حاصل پور شامل ہیں ۔ ۔

علاوہ ازیں انھوں نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بھی ممکنہ حادثات سے نمٹنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے اور کنٹرول روم کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں