بہاول پورکے ریسلرزنے نومیڈگیمرمیں سلور اور براونزمیڈل حاصل کرلیا 273

بہاول پورکے ریسلرزنے نومیڈگیمرمیں سلور اور براونزمیڈل حاصل کرلیا

بہاول پورکے ریسلرزنے نومیڈگیمرمیں سلور اور براونزمیڈل حاصل کرلیا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)بہاول پورکے ریسلرزکااعزاز‘ کرغزستان میں نومیڈگیمرمیں عون رضا نے سلور‘محمداعجازبلوچ اورمحمدراشدعرف گاجانے براونزمیڈل حاصل کرلیا تفصیل کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کر غزستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دیگر مقبول عام کھیلو ں کے علاوہ اپنی روایتی کھیلو ں کو بھی نظر انداز نہیں کر تا اور ہر سال اس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے کھلاڑی بھر پور شرکت کر تے ہیں ان ممالک میں پاکستان بھی سرفہر ست ہے حال ہی میں ہونے والے ورلڈ نو میڈ گیمز میں پاکستان کے 18رکنی خیر سگالی دستے نے پاکستان ما س ریسلنگ فیڈریشن کی قیا د ت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی سر پر ستی میں شرکت کی اور 84ممالک کے درمیا ن ہو نے والے مقابلو ں میں 29میں سے 6مختلف کھیلو ں جن میں کشتی کے پانچ اقسام کے علاوہ گھڑ سواری شطر نج سٹائل اور دیگر شامل ہیں ان کھلاڑیو ں میں بہاول پور کے 7کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہو ں نے اپنے کھیل سے روایتی کھیلو ں کو زندہ رکھنے میں اہم کر دار ادا کیا.
بہاول پورکے ریسلرزنے نومیڈگیمرمیں سلور اور براونزمیڈل حاصل کرلیا
بہاول پور کے عون رضا نے ریسلنگ کے 60کلو گرام وزن میں سلو ر میڈل حاصل کیا جب کہ محمد اعجاز بلو چ اور محمد راشد عرف گاجا براؤنز میڈ ل حاصل کر نے میں کا میاب ہوئے۔ جن کھلاڑیو ں نے ان مقابلہ جات میں حصہ لیا ان میں عون رضا ، محمد اعجاز، جنید اعجاز ، محمد راشد ، فرحان ارشد، موسیٰ شاہین ، ارسلان خان ترین ، راجا شہزاد ، ثقلین ، احسن ، تنویر اور حاجی محمد شامل ہیں آفیشلزمیں سیکر ٹری فرقان احمد خان ملتان ، منیجر عمران شاہ اور چوہدری سردار محمود اسلام آبا د سے شریک ہوئے ۔ واضح رہے کہ فرقان احمد خان ملتان کے معروف پہلوان ہیں جبکہ بہاول پور کے عون رضا نیشنل چیمپئین ہو نے کے ساتھ ساتھ پنجاب کالج بہاول پور میں BSITکے طالب علم ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں