ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے اعزاز میں الوداعی تقریب 273

ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شاہد عمران مارتھ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقادگزشتہ روزبہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں کیا گیا ۔ جس میں چیمبر کے صدر حافظ محمد یونس، سینئر نائب صدر احمد علی جبار، نائب صدر منصور احمد، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ، سابق صدور چوہدری عبد الجبار، جاوید اقبال چوہدری ، تنویر محمود، اسسٹنٹ کمشنر(صدر) بہاولپوراور دیگراراکین چیمبر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر حافظ محمد یونس نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے دور تعیناتی کے دوران ضلع بہاولپور کی تعمیر و ترقی ، صنعتی و تجارتی کے لیے مثالی خدمات ، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد از جلد تکمیل اور فنڈز کے اجراء کے لیے جدو جہد ،بہاولپورچیمبر کے دیرینہ مطالبے پر ڈی سی شیڈول ریٹس میں انڈسٹریل کالم کے اضافے کی تکمیل، بہاول جم خانہ کی تذین و آرائش اور اس کی ممبر شپ کا اجراء اور دیگر لا تعداد مثبت اور لائق تحسین اقدامات بارے گفتگو کی اور کہا کہ ان جیسے محنتی اور ایماندار شخصیت بہاولپو ر کے لیے کسی اعزاز سے کم نہ تھی اور بہاولپور چیمبر و علاقے کی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کے تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے سابق صدر چوہدری عبد الجبار نے بھی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی تعیناتی کے دوران بہاولپور اور چیمبر کے لیے کی جانے والی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بہاولپور چیمبر کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے پر بہاولپور چیمبر کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تعیناتی جہاں پر ہوگی بہاولپور اور بہاولپور چیمبر کے اراکین کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ، انہوں نے مستقبل میں بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ تقریب کے آخر میں بہاولپور چیمبر کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں چیمبر کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور روائتی اجرک پہنائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں