فیروزہ بس حادثہ، لواحقین فی کس ڈھائی لاکھ کے حقدار 218

فیروزہ بس حادثہ، لواحقین فی کس ڈھائی لاکھ کے حقدار

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) فیروزہ بس حادثہ متائثرین معاوضہ کلیم کر سکتے ہیں. جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین فی کس ڈھائی لاکھ روپے کے حقدار ہیں جبکہ زخمیوں کو ان کے زخموں کی نوعیت کے مطابق ادائیگی کی جاسکتی ہے. ان خیالات کا اظہار موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن بہاولپور ڈویژن کے صدر چوہدری سہیل اشرف وڑائچ نے صحافیوں سے رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ میں بس حادثہ بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی. ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے پاس رجسٹرڈ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے کی صورت میں فیڈریشن معاوضہ کا کلیم ادا کرنے کی پابند ہے. جس کے لیے طے شدہ طریقہ کار کے تحت کلیم کیا جاسکتا ہے.

اس سلسلہ
میں سیکریٹری آرٹی اے کو درخواست دی جا سکتی ہے. اس موقع پر چوہدری سہیل اشرف وڑائچ نے مزید بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی اکثر گاڑیاں ان فٹ ہوتی ہیں جس کی وجہ متعلقہ محکمہ کی اپنے فرائض سے غفلت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں