ریسکیو 1122بہاولپور ریجن نے محرم الحرام کا ایمرجنسی پلان تیار کرلیا 387

ریسکیو 1122بہاولپور ریجن نے محرم الحرام کا ایمرجنسی پلان تیار کرلیا

ریسکیو 1122بہاولپور ریجن نے محرم الحرام کا ایمرجنسی پلان تیار کرلیا

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) عاشورہ کے ایام میں تمام مجالس ، جلوسوں، الم ، ذوالجنہ و دیگر تقاریب کو بھرپور کوریج دی جائے گی۔ کنٹرول رومز کو ہدایات جاری کیں گئی ہیں کہ عاشورہ کے ایام میں ایمرجنسی ہیلپ لائن، ڈائریکٹ نمبر،NTC لائن ، PTCL کے ڈائریکٹ نمبر، CCTV کیمرہ اور IP کیمرہ کو چالو حالت میں رکھیں۔اسٹیشن پر لگے تمام وائرلیس ٹاور ، وائرلیس بیس اور وائرلیس سیٹ کی بروقت مرمت کروانے کی ہدایت دی گئیں اور عاشورہ کے ایام میں ممکنہ ملکی حالات کے پیش نظر موبائل فون اور لینڈ لائن ٹیلی فون نمبر معطل ہونے کی صورت میں وائرلیس نظام کو موثر بنانے کو حتمی شکل دی گئی۔ عاشورہ کے ایام میں تمام ریسکیور کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی اور ریسکیو ” ریڈ کوڈ” نافذ العمل کر دیا جائے گا۔ انھوں نے ٹرانسپورٹ ونگ کو کہا کہ ریسکیو کو تمام جدید ایمبولینسس، فائر کی گاڑیاں، ریسکیو وہیکل ، ریکوری وہیکل اورموٹر سائیکل ایمبولینس کی فٹنس کو چیک کر کے سرٹیفیکیٹ جاری کریں۔ اس کے علاوہ ریسکیوواٹر بوٹ اور بوٹ انجن کی بھی فٹنس جاری رکھیں تا کہ ممکنہ آبی ایمرجنسی کی صورت حال میں بروقت کاروائی ممکن ہو سکے۔پلان کے مطابق وہ تمام مجالس و جلوس جو بہت حساس ہیں وہاں ریسکیو کی گاڑیاں اور عملہ پابند کیا جائے گا اور کم حساسیت کی جگہوں پر ریسکیو موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو موبائل پوسٹیں بنائی جائیں گی۔ ریسکیو1122 تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیڈ داٹر ہسپتالوں میں قائم ریسکیو کاؤنٹر (Patient Transfer Service) کے لیے ڈیسکوں پر موجود رہیں گے۔ریسکیو1122 کی ہیلپ لائن معطل ہونے کی صورت میں کنٹرول کے ڈائریکٹ نمبر062-9250500 پر رابطہ ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں