این آر ایس پی کے زیر اہتمام لیگل امپاور منٹ پراجیکٹ کا اجلاس 258

این آر ایس پی کے زیر اہتمام لیگل امپاور منٹ پراجیکٹ کا اجلاس

این آر ایس پی کے زیر اہتمام لیگل امپاور منٹ پراجیکٹ کا اجلاس

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)این آر ایس پی کے زیر اہتمام لیگل امپاور منٹ پراجیکٹ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اجلاس میں پراجیکٹ ایریا سے پیرا لیگلز نے بھی شرکت کی ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر مظہر احمد بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے دیہی علاقوں میں خواتین اور بچوں کے مسائل حل کیے جاتے ہیں اور ساتھ میں غریب افراد کو قانونی امدادمفت فراہم کی جاتی ہے سی پی او بہادر علی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 775 مختلف نوعیت کے قانونی مسائل کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور عدالتوں سے رجوع کیا گیا ۔
این آر ایس پی کے زیر اہتمام لیگل امپاور منٹ پراجیکٹ کا اجلاس
ایل اے مس سائرہ بانو ایڈوکیٹ نے قانونی مسائل اور ان کے حل کا طریقہ کار بتایا ۔خواتین اور بچوں کے مسائل اور قانونی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مس زارا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ جن خواتین کے پاس بی آئی ایس پی کا کارڈ موجود ہے ان کے سکول جانے والے بچے جن کی عمر 4 سال سے 12 سال کے درمیان ہے وہ ہمارے آفس میں اپنے بچوں کا اندراج کرواکر بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں رقم وصول کر سکتے ہیں جس پر پیرا لیگلز کی ذمہ داری بھی لگائی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے میں سیشن کے دوران معلومات لوگوں تک پہنچائے تاکہ بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لیے مدد مل سکے اور جن خواتین کے کارڈ میں اگر کو ئی مسئلہ ہے وہ اپنا کارڈ اور دستاویزات لیکر ہمارے آفس سے رجوع کر سکتے ہیں یاسمین اکرم ایڈوکیٹ نے بتایا کہ بچوں اور خواتین کے قانونی مسائل کے حل کے لیے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ عدالت میں بغیر فیس کے ان کی قانونی امداد کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں