بہاولپور کا پہلا ڈیجیٹل اخبار
جمعہ، 26 جون 2026

Deprecated: Creation of dynamic property ternplugin\youtube_video::$post is deprecated in /home/www/UmeedainTimes/wp-content/plugins/automatic-youtube-video-posts/vendor/ternstyle/plugin/src/class/youtube_video.php on line 49
مرکزی صفحہ پاکستان آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں
آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں

آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں

آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں، ہر صورت بنا کر رہیں گے

اسلام آباد: (اُمیدیں ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم بنا رہے ہیں. ان کا کہنا ہے ڈیموں کی تعمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ہم ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دینگے، آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم بنا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں ڈھڈوچا ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے جو مخالفت کر رہے ہیں وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مخالفت والوں کا ایجنڈا ہے ملک میں ڈیم نہ بنے۔ انہوں نے کہا ایک سیاستدان نے کہا سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی بنا لینی چاہیے، یہ کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا بے شک کوئی کتنا بڑا سیاستدان یا اپوزیشن لیڈر ہی کیوں نہ ہو، ڈیم ہر صورت بنائیں گے، آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ڈیم بنانے کیلئے چندہ مانگنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت میں بات کر رہے ہیں جس پرچیف جسٹس کا کہنا ہے کہ مخالفت کرنیوالے کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

اُمیدیں ٹائمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *