وزیر اعلیٰ پنجاب آج نیشنل پارک لال سوہانرہ جائینگے، نواز شریف بنگلہ میں قیام کرینگے 316

وزیر اعلیٰ پنجاب آج نیشنل پارک لال سوہانرہ جائینگے، نواز شریف بنگلہ میں قیام کرینگے

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کارواں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ہاؤس سے ناشتے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے نیشنل پارک لال سوہانرا 50آر ڈی روانہ ہوگا جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پارک میں قائم نواز شریف بنگلہ میں قیام کرینگے جہاں ان کی ضیافت کیلئے نایاب ہرن، پکوان تیار کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کیلئے 40گاڑیاں، 70موٹر بائیکس اور 1500 پولیس اہلکار سکیورٹی پر معمور ہیں۔ ضلع بہاولپور کو پی ٹی آئی کے جھنڈوں اور قد آور فلیکس سے سجایا گیا ہے۔ اتوار کے روز بھی تمام سرکاری دفاتر کھلے جبکہ روٹ میں آنیوالے تمام کاروباری مراکز بند کرا دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں