بہاولپور میں کئی سو میٹر طویل پرچم کی نمائش 61

بہاولپور میں کئی سو میٹر طویل پرچم کی نمائش

بہا ول پور (اُمیدیںٹائمز) جشن آ زادی کے موقع پر جاپان ٹاؤن میں تقریب کاانعقاد’ یوم آزدی کیک کاٹا گیا اورکئی سو میٹر طویل قومی پرچم کی نمائش کی گئی تفصیل کے مطابق گذشتہ 14 اگست یوم پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر جاپان ٹاؤن حاصل پورروڈ میں رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب میں کئی سو میٹرطویل قومی پرچم کی نمائش کی گئی

اس موقع پر ڈاکٹررضا اللہ روف سی ای او ’جاپان ٹاؤن بہاول پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ عہد کرنا اور اپنے بچو ں کو بھی بتانا ہے کے پا کستا ن با جوں ،پٹا خو ں اور نمودو نما ئش سے نہیں اثیا روقر با نی اور قو ت ایمانی سے معر ض وجو د میں آ یا ہے ہم نے نئی نسل کو بتا نا ہے کہ اصل وجہ کیا تھی کیوں ہم نے تقسیم ہند کا مطا لبہ کیا اور کیا کیا جد دوجہد کرنا پڑی

بہاولپور میں کئی سو میٹر طویل پرچم کی نمائش

انہوں نے کہا کہ مختصریہ کے پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ ہے جوفرقہ واریت سے پاک پا کستا نی معا شر ہ کی اصل روح اور علیحدہ ملک بنانے کی بنیا دی وجہ ہے اس موقع پر عمران جٹ بھی موجودہے تقریب کے آخر میں آزادی کیک بھی کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں