بہاولپور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو 261

جنوبی پنجاب کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہاولپور کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے آئے ہیں ۔ بہاولپور سمیت ہر شہر کے مسائل حل کریں گے جہاں جو بھی کمی ہوگی پوری کرینگے۔ یہاں کے مسائل کے حل کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اگلے مالی سال تک فنکشنل ہوگا۔ جنوبی پنجاب کا فیصلہ اکیلے نہیں بلکہ اتفاق رائے سے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کو میگا پروجیکٹس دیں گے اور برن یونٹ پر بھی کام ہوگا۔تجاوزات مہم میں بڑے مگر مچھوں کے خلاف کام ہوگا۔
ماڈل بازار بہاولپور حادثہ کے حوالے سے کہا کہ بازار کی نئے سرے سے تزئین و آرائش اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں