948

ایس ای کالج بہاولپور کے پروفیسر کو ایک طالب علم نے قتل کر دیا


بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)شاگرد نے کالج کے سٹاف روم میں خنجر کے وار سے اپنے ہی استاد کا قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق ایس ای کالج میں بی ایس پانچویں سمسٹر کے طالب علم خطیب حسین نے اپنے ہی کالج کیاستاد اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسرخالد حمید کو اس وقت خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا جب وہ کالج کے سٹاف روم میں داخل ہو رہے تھے ابتدائی تحقیقات میں یہ باست سامنے آئی کہ ملزم خطیب حسین کا ڈپیارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے فن فیئر پروگرام کے انعقاد پر مقتول سے تو تکرا ر ہوئی تھی جس میں ملزم نے اپنے استاد کو کہا تھی کہ جو آپ پروگرام کروا رہے ہوں غیر اسلامی ہیں اور آپ گلظ کر رہے ہوں قتل سے ایک روز قبل اس پروگرام کہ جو کہ دو دن بعد ہونا تھا کہ خلاف کالج میں پوسٹر میں کالج کی دیواروں پر چپساں کیے گئے۔مگر کالج انتظامیہ نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ملزم اپنے پروفیسر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش بھی نہیں کی اور پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پروفیسر اسلام کے خلاف بولتے تھے جس پر میں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔تھانہ سول لائیز کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔واقعہ کے فوراً بعد کالج کو بند کر دیا گیا

پروفیسر خالد حمید کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچا دی گئی

قاتل طالب علم جسکا نام خطیب ولد محمد حسین ہے BS انگلش سال 2016/2020 سمسٹر 5 .. رولنمبر 74 بتایا جاتا ہے گھر سے خنجر لے کر قتل کی نیت سے نکلا تھا، جس نے خنجر کے وار کر کے پروفیسر کو قتل کیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا ہے وجوہات کے مطابق طالب علم کی ویلکم پارٹی کے سلسلہ میں بحث و تکرار ہوئی تھی ،

ایس ای کالج بہاولپور شعبعہ انگلش کے ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد حمید مرحوم کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کی ایف آئی آر درج کرانے کے لئے درخواست ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو دے دی ـ
قاتل پہلے سے گھات لگائے کھڑا تھا، درخواست میں قتل کی وجہ 21 مارچ کو کالج میں ہونے والی ویلکم پارٹی بتایا گیا ہے، قاتل طالب علم قتل کے دوران یہ کہتا رہا کہ ایسی پارٹی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے جس میں فحاشی کو فروغ دیا جاتا ہے میں نے اسلئے پروفیسر کو قتل کیا ہے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں