وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے شعبہ امراض چشم 2 میں کارنیا کی مفت پیوند کاری کا آغاز 900

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے شعبہ امراض چشم 2 میں کارنیا کی مفت پیوند کاری کا آغاز

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری، وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے شعبہ امراض چشم 2 میں کارنیا کی مفت پیوند کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے روز پانچ غریب مریضوں کا کارنیا کی پیوندکاری کا مفت اپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آمریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا کے تعاون سے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے شعبہ امراض چشم ٹو میں پہلی بار کارنیا کی پیوندکاری کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ سربراہ ائی وارڈ ٹو پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ کا کہنا تھا کہ کارنیا کا عطیہ غریب لوگوں کے لیے زندگی کی روشنی ہے. پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ کے مطابق دو لاکھ روپئے سے زائد کا پراسس بالکل مفت کیا جا رہا ہے۔ کارنیا کی پہلی پیوندکاری سے مستفید ہونے والے مریضوں نے اپنا تنظیم اور مقامی ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا. ڈاکٹر صوفیہ فرخ کے مطابق غریب لوگوں کا پرائیوٹ کارنیا افورڈ کرنا ناقابل برداشت ہے۔ مفت کارنیا فراہم کرنے اور معاونت پر وہ اپنا تنظیم اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی مشکور ہیں۔

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں فرنٹ آئی کارنیا کا کامیاب آپریشن امراض چشم کے موثر علاج کی جانب اہم طبی پیش رفت ہے جس سے امراض چشم کے مریضوں کو مقامی سطح پر ہی علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی اور انہیں علاج معالجہ کے لئے دور دراز کا سفر طے کر کے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔یہ آپریشن پاکستان کی معروف آئی سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے سرانجام دیا ہے۔ ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ کارنیا کی سرجری کا آغاز قائد اعظم میڈیکل کالج کی شاندار اور قابل فخر روایات کا تسلسل ہے۔انہوں نے اس کامیاب آپریشن میں شریک میڈیکل ٹیم کے شرکاء کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں